۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد صادق روحانی

حوزہ/ آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد صادق روحانی حوزہ علمیہ قم میں فقہ و اصول میں درس خارج کے استاد تھے۔اور بہت سی کتابوں کے مصنف بھی تھے۔فقہ الصادق کے عنوان سے فقہ و اصول یعنی قانونی نظریہ پر اپنی انسایکلوپیڈک کتابوں سے آپ نے اسلامی مدرسہ کو مالال کردیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،املو مبارکپور،ضلع اعظم گڑھ/انتہائی رنج و غم کے ساتھ یہ خبر موصول ہوئی کہ آیۃ اللہ العظمیٰ آقای سید محمد صادق روحانی اس دار فنا سے دار بقا کی جانب رحلت فرما گئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔

آیۃ اللہ روحانی 1926میں قم ،ایران میں پیدا ہوئے اور96 سال کی عمر میں گزشتہ روز 16دسمبر 2022ء کو داعی اجل کو لبیک کہا۔

آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد صادق روحانی حوزہ علمیہ قم میں فقہ و اصول میں درس خارج کے استاد تھے۔اور بہت سی کتابوں کے مصنف بھی تھے۔فقہ الصادق کے عنوان سے فقہ و اصول یعنی قانونی نظریہ پر اپنی انسایکلوپیڈک کتابوں سے آپ نے اسلامی مدرسہ کو مالال کردیا ۔

آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد صادق روحانی فقیہ عصر اور مرجع تقلید کی حیثیت سے علمی حلقوں میںبڑی عزت اور شہرت کے حامل تھے۔آپ کی دینی و مذہبی،تعلیمی و ثقافتی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔آپ کے انتقال پر ملال سے اسلام کو ایک اور بڑا زخم لگا ۔اللہ سبحانہ تعالیٰ مرحوم کو جوار اہل بیت ؑ میں بلند مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل مرحمت فرمائے۔

ان مختصر الفاظ کے ساتھ ہم مجع علماءوواعظین پوروانچل ہندوستان کی جانب سے مرحوم آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد صادق روحانی اعلی اللہ مقامہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور تمام علماءوطلا ب و مراجع عظام و مومنین ذوی الاحترام بالخصوص حضرت ولی عصر امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی بارگاہ اقدس میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ فقط والسلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
سوگوار

حجۃ الاسلام مولانا الحاج ابن حسن املوی واعظ
رکن مجع علماءوواعظین پوروانچل ہندوستان
تاریخ : ۱۷؍ دسمبر ۲۰۲۲ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .